• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ایچ ایس کو مس اپائنٹمنٹس کے باعث20ملین پونڈز کا نقصان

سٹیفورڈ (مریم فیصل) گزشتہ سال این ایچ ایس انگلینڈ کو مس اپائنٹمنٹس یعنی لوگوں کے اپائنٹمنٹ بک کروانے کے بعد اپائنٹمنٹ اٹینڈ نہ کرنے کی وجہ سے بیس ملین پونڈز کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ نئے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً دو لاکھ افرد نے یا تو اپائنٹمنٹ اٹینڈ نہیں کیے یا پھر تاخیر سے سرجری کے لئے آئے۔ ہیلتھ باسز نے مریضوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اپائنٹمنٹ اٹینڈ کریں اور تاخیر سے آنے سے گریز کریں اس وقت این ایچ ایس مالی بحران سے دوچار ہے، اس وجہ سے سٹیفورڈ شائر کائونٹی کا اسپتال سالانہ چھ ملین پونڈ کا نقصان برداشت کرتا ہے۔ این ایچ ایس انگلینڈ کے نکالے گئے ڈیٹا کے مطابق سٹیفورڈ کے ساتھ مڈلینڈز ٹرسٹ کے دوسرے ہسپتالوں میں بھی تقریباً پچاس ہزار مریضوں نے اپائنٹمنٹس مس کئے ہیں۔ ہیلتھ باسز کا کہنا ہے کہ جو افراد اپائنٹمنٹس لیں وہ ہر ممکن کوشش کریں کہ مقررہ وقت پر سرجری میں موجود ہو اور کسی بھی وجہ سے اپائنٹمنٹ اٹینڈ کرنا ممکن نہ ہو تو فوراً کینسل کروا دیں تاکہ کسی دوسرے ضرورت مند مریض کو وہ وقت دیا جا سکےتاکہ این ایچ ایس کو اپنا نقصان کم کرنے میں مدد مل سکے۔
تازہ ترین