• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب کراس کار ریلی، خواتین میں سلمیٰ مروت کامیاب

حب (نامہ نگار) چھٹی حب ریلی کراس کا فائنل مقابلہ منعقد ہوا جس میں 45 سے زائد مرد و خواتین ریسرز نے حصہ لیا۔ ریلی کا ٹریک دس کلومیٹر پر مشتمل تھا۔ جس میں 29 موڑ تھے جبکہ ریلی میں چار مختلف کیٹیگریز تھیں جن میں لیڈیز کیٹیگری، اسٹاک کیٹیگری اور پری پئیرڈ کیٹیگری شامل ہے ۔ ریلی کا آغاز خواتین کیٹیگری سے ہوا جس میں چار خواتین ریسرز نے حصہ لیا، معروف ریسر سلمہ مروت خان نے اپنی گاڑی دوڑا کر حب ریلی کا آغاز کیا اورسب سے کم وقت میں دس کلومیٹر کے ٹریک کا ٹارگٹ مکمل کیا اور اول نمبر پر آکر چیمپئین شپ حاصل کرلی جبکہ گزشتہ سال حب ریلی کی چیمپئن تشنا پٹیل اپنے ٹائٹل کا دفاع نہ کرسکیں اور اس ریلی میں دوسرے نمبر پر آئیں جبکہ اسماء آصف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔دیگر 2کیٹیگریز میں 40سے زائد مرد ریسرز نے حصہ لیا جن کے نتائج کے مطابق اے کیٹیگری پری پئیرڈ میں پہلی پوزیشن آصف امام نے حاصل کی جبکہ ندیم خان دوسرے نمبر پر اور عرفان اللہ تیسرے نمبر پر رہے۔بی کیٹیگری میں نوابزادہ میر عامرخان مگسی نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ صاحبزادہ بہادر عزیزدوسرے نمبر پر اورمحمد دھانجی تیسرے نمبر پر رہے ۔اس موقع پر پیپلز پا رٹی کے رہنما سابق وزیر مملکت آیت اللہ درانی، چیئر مین رجب علی رند ، کونسلر عثمان کو ہ بلوچ ، احمد خان مگسی ،حا جی عبد الحمید رند سمیت علا قائی معززین اور عوام کی بڑی تعداد نے ریلی کی تقریب میں شرکت کی ۔
تازہ ترین