• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ شبہات کا شکار؟؟

لاہور(نمائندہ جنگ) ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان شکوک و شبہات کا شکار ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ تاحال خواتین کھلاڑیوں کو کراچی میں میچز کھیلنے پر راضی نہ کرسکا ہے۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز اور پلئیرز ایسوسی ایشنز کی 4 ملاقاتیں ہوئی ہیں ۔ تاہم ویسٹ انڈیز پلئیرز ایسوسی ایشن کو اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز نے بھی معاملے پر چپ سادھ لی ہے، تاہم پی سی بی بھی اس حوالے سےکرکٹ ویسٹ انڈیز کے جواب کا منتظرہے ۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں شرکت کیلئے ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کو 26 جنوری کو کراچی پہنچنا ہے۔
تازہ ترین