• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان انٹر بورڈ کرکٹ ٹورنامنٹ پیر21 جنوری سے کراچی کے مختلف گرائونڈز پر شروع ہورہا ہے۔ پشاور کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ ٹورنامنٹ میں20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی میچ لاڑکانہ اور کوئٹہ کے درمیان ناظم آباد جیم خانہ پر کھیلا جائے گا۔ سیکنڈری بورڈ کراچی کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین نے کہا ہے کہ ایونٹ کو شاندار انداز میں کرنے کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
تازہ ترین