• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)حارث طاہر، احسان یوسف، شہریار عباس، علی حیدر، رئیس علی اسامہ، محمد مدثر شیخ جوبلی انشورنس انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل پیر کو کھیلے جائیں گے۔ اسلام آباد میں پری کوارٹر فائنل میں علی حیدر نے عابد ساجد کو، شہریار عباس نے شہریار خان کو، محمد سلیم نے سعد خان، احسان یوسف نے محمد حمزہ کو، رئیس علی اسامہ نے محمد نعیم اختر، شیخ محمد مدثر نے عمر خان کو اور حارث طاہر نے عمر فاروق کو شکست دیکر ٹاپ ایٹ میں جگہ بنائی۔
تازہ ترین