• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریڈ ٹو کرکٹ، ایبٹ آباد کو کراچی کیخلاف شکست کا خطرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ گریڈ ٹو میں کراچی وائٹس کے خلاف فالو آن کے بعد ایبٹ آباد کو شکست کا سامنا ہے۔ یوبی ایل کمپلکس میں کراچی بلیوز نے سات وکٹ پر335رنز بنائے۔ اتوار کو میچ کے دوسرے دن ایبٹ آباد کی ٹیم پہلی اننگز میں 164 رنز پر آئوٹ ہونے کے بعد دوسری اننگز میں چھ وکٹ 104رنز پر گنواچکی ہے ۔ این بی پی اسٹیڈیم میں لاڑکانہ کے پہلی اننگز کے اسکور 297 رنز کے جواب میں ڈیرہ مراد جمالی 249 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ لاڑکانہ نے دوسری اننگز میں دو وکٹ پر 40 رنز بنائے تھے۔
تازہ ترین