• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا کودھچکا، فاسٹ بولر نووان پردیپ انجری کا شکار ہوگئے

کولمبو(ایجنسیاں)ناکامیوں اور اسکینڈلز سے لڑتی سری لنکن کرکٹ ٹیم کو نئی مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سری لنکن فاسٹ بولر نووان پردیپ فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے، ان کی دورئہ جنوبی افریقا میں بھی شرکت مشکل دکھائی دے رہی ہے۔ وہ کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف پریکٹس میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا ہوئے تھے۔ سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 24 جنوری سے شروع ہو گا۔ اتوار کو سری لنکا کرکٹ نے پردیپ کے آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے دستبردار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں گریڈ ون اسٹرین کی تشخیص ہوئی ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ بولنگ اٹیک کے اہم رکن ہونے کے بعد کرکٹ سری لنکا نے ان کے متبادل کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ٹیم انتظامیہ کو کینگروز کے خلاف سرنگا لکمل، لہیرو تھریمانے، کشان راجیتھا اور دشمانتھا چیمرا کی خدمات حاصل ہیں۔
تازہ ترین