• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد کا جلسہ عوام کا ایم کیو ایم پر اعتماد کا مظہر ہے، کنور نوید جمیل

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدر آبادکا جلسہ عوام کا ایم کیو ایم پر اعتماد کا مظہر ہے۔ ان خیالات کا اظہارایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے ایم کیو ایم حیدر آباد ڈسٹرکٹ آفس پر ڈسٹرکٹ آرگنائزر و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور قائم مقام میئر حیدر آباد سے میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے شاندار اورفقیدالمثال جلسہ کا سہر ا ایم کیو ایم کے کارکنان کے سر جاتا ہے جنہوں نے اپنے مثالی نظم و ضبط کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے اتحاد کا بھرپور مظاہر ہ کیا، کامیاب جلسے پر شہر کے حق پرست عوام اور ایم کیو ایم کے کارکنان ہمارے لئے باعث فخر اور مبارکباد کے مستحق ہیں۔

تازہ ترین