• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دن دہاڑے ڈکیتی، شہری 70 ہزار روپے اورخاتون طلائی چوڑیوں سے محروم

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پھلیلی تھانے کی حدود میں مسلح ڈاکو دن دہاڑے شہری سے 70 ہزار روپے اور قاسم آباد میں خاتون سے پہنی ہوئی طلائی چوڑیاں چھین کرفرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پھلیلی تھانے کی حدود آفندی ٹاؤن میں دومسلح افراد ایک شخص سے 70 ہزار روپے چھین کرفرارہوگئے جبکہ قاسم آباد تھانے کی حدود انورولاز کے قریب العباس سوسائٹی کی رہائشی خاتون سے جو گھرجارہی تھی، 2 مسلح افراد ہاتھوں میں پہنی 4 طلائی چوڑیاں اترواکر فرارہوگئے۔ علاوہ ازیں بھٹائی نگر تھانے کی حدود میں ڈی ایس پی بلدیہ کی نگرانی میں ایس ایچ او بھٹائی نگر، بلدیہ، قاسم آباد، ایس ایچ او وویمن اورہٹڑی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ اچانک سرچ اورکومبنگ آپریشن کیا اور ڈومرو گوٹھ، پرنس ٹاؤن اور نسیم ڈیلکس سمیت ملحقہ علاقوں میں مشتبہ افراد کے گھروں کی تلاش لی، آپریشن کے دوران 4 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ کینٹ پولیس نے دوران چیکنگ منشیا ت فروش فیصل جٹ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1043گرام چرس برآمدکرکے اس کا سی این جی رکشہ بھی تحویل میں لے لیا ہے۔

تازہ ترین