• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھارو کے قریب پولیس مقابلہ،زخمی سمیت 2؍ڈاکو گرفتار ،اسلحہ برآمد

گھارو (نامہ نگار ) گھارو پولیس کے ایس ایچ او یعقوب بھٹی نے میڈیا کو بتایا کہ ایک اطلاع پر وہ پولیس فورس کے ہمراہ جعفر گوٹھ کے قریب پہنچے تو وہاں موجود افراد نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے انکے گرد گھیرا تنگ کیا تو دو ڈاکو فرار ہوگئے جبکہ ایک ڈاکو زخمی ہو گیا تاہم پولیس نے زخمی ڈاکو جمیل میمن عرف ماندو اور ڈاکو صدام جویو کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول بمعہ 8 راؤنڈ اور ایک چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے زخمی گرفتار ہونے والا ڈاکو جمیل میمن عرف ماندو ضلع ٹھٹھہ کے مختلف تھانوں کو 18 سے زائد مقدمات میں مطلوب ہے۔

تازہ ترین