• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکو میں پیٹرول کی پائپ لائن میں دھماکے اور آگ لگنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 79 ہوگئی۔


میکسیکن حکام کے مطابق آگ سے جھلسی ہوئی مزید لاشیں ملنے کے بعد ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ واقعے میں دیگر 74 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پیٹرول پائپ لائن میں آگ لگنے کا واقعہ گزشتہ روز ملک کے وسطی علاقے میں پیش آیا تھا۔

واضح رہے کہ پیٹرول چوری کرنے والوں نے پائپ لائن کو توڑ کر غیرقانونی نل لگایا ہوا تھا۔ دھماکے کے وقت بھی لوگ اس غیرقانونی نل سے پیٹرول نکالنے کے لیے جمع تھے۔

تازہ ترین