• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغواءبرائے تاوان میں ملوث 4سرکاری افسران گرفتار

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) اغوا برائے تاوان کی "گرفتاری" نما وارداتیں کرنے اور مغوی کی حوالگی و تاوان وصولی کے دوران پاک کالونی سے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ایک سرکاری ادارے کے 4 افسروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ایک سینئر افسر کو تحقیقاتی افسر مقرر کردیا گیا ہے۔ افسران پر چھاپا مار کاروائی کی طرز پر واردات کرکے "ٹارگٹ" کو سیاہ ویگو گاڑی میں اٹھانے، حبس بے جا میں رکھنے اور تاوان وصول کرنے کا الزام ہے۔ مومن آباد پولیس کے مطابق 17 جنوری کی شام 6 بجے مومن آباد سے سعید نامی ایک جیولر کو سیاہ ویگو گاڑی میں سوار افراد نے حراست میں لیا تھا‘ ان افراد نے مغوی کے موبائل فون نمبر سے اہلخانہ سے رابطہ کیا۔ سعید پر ڈکیتیوں میں لوٹے گئے زیورات خریدنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کی دھمکی دی اور رہائی کیلئے بھاری رقم کا مطالبہ کیا جاتا رہا، ملزمان اور اہلخانہ کے درمیان گزشتہ رات معاملات طے ہوئے جن کے مطابق مذکورہ افراد اسی ویگو میں جیولرز سعید کو چھوڑنے اور طے شدہ رقم ڈیڑھ لاکھ روپے لینے کیلئے پاک کالونی بڑا بورڈ آئے تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مغوی سعید کے بیشتر عزیزواقارب پولیس میں ہیں۔ جنہوں نے پولیس کی مدد لے کر علاقے میں خفیہ ناکہ بندی کرلی۔

تازہ ترین