• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرز کےمسائل حل نہیں ہوئے،تحریک چلائیں گے،ایکشن کمیٹی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوائنٹ ایکشن کمیٹی نےمحکمہ صحت سندھ کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ پیر 28 جنوری کو پورے سندھ کے اسپتالوں میں یوم سیاہ منایا جائے گا اور او پی ڈیز کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ یہ بات اتوار کو پریس کلب میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی گئی، پریس کانفرنس میں ڈاکٹر عبدالرزاق، ڈاکٹر محمد خان شرو دیگر موجود تھے، اس موقع پر رہنماوں نے کہا کہ سندھ ڈاکٹرز کے مسئلے حل نہ ہونے کی صورت میں احتجاج بھی کئے اور عدالت بھی گئے۔ ڈاکٹرز کے مسائل حل کروانے کے لئے بھوک ہڑتالیں بھی کیں۔ سپریم کورٹ کے محکمہ صحت کو ڈاکٹرز کے مسائل حل کرنے کے احکامات کے باوجود اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔

تازہ ترین