• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بورڈ،مستقل ناظم امتحانات اور سیکریٹری کا تقرر کیا جائے،سپلا

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ پروفیسر ز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں پروفیسر سید علی مرتضیٰ، پروفیسر منور عباس نے کہا ہے کہ انٹر بورڈ کراچی کی کاردکردگی صفر رہی ہے ، نتائج میں ریکارڈ تاخیر،امتحانی پرچوں کا وقت سے پہلے آوٗٹ ہونا، امتحانات میں نقل مافیہ کا سرگرم رہنا ودیگر واقعات کارکردگی پر سوالیہ نشان تو تھے ہی مگر رہی سہی کثر ایک با اثر طالب علم کو نتیجہ آنے کے ایک ماہ بعد چیئرمین انٹر بورڈکراچی کی خصوصی ہدایت پر امتحان لیکر پاس کر دیا گیا۔ انہوں نے وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا کہ کراچی انٹر میڈیٹ بورڈ میں فوری با صلاحیت چیئر مین بورڈ، مستقل ناظمِ امتحانات اور مستقل سیکریٹری بورڈ لگایا جائے ۔
تازہ ترین