• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں سندھ کا پہلا شہری جنگل (اربن فاریسٹ) قائم کیا جائیگا،صوبائی وزیر جنگلات

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) صوبائی وزیر جنگلات و جنگلی حیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں سندھ کا پہلا شہری جنگل (اربن فاریسٹ) قائم کیا جائے گا ملیر ندی اور ریلوے لائن کے ساتھ پھلدار درخت لگائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ جنگلات کے دفتر میں پائیدار فاریسٹ مینجمنٹ پالیسی 2019 کی تیاری ، ایکٹس ، سالانہ ترقیاتی پروگرام ، سیکریٹریز کمیٹی میٹنگ میں جنگلات کے حوالے سے ایجنڈے ، سپریم اور ہائی کورٹ کے احکامات کی تعمیل کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ موسمیاتی تغیرات ، فضائی آلودگی اور ٹیمپریچر میں اضافہ کے پیش نظر کراچی میں سندھ کا پہلا شہری جنگل (اربن فاریسٹ) قائم کیا جائے گا جس کا دائرہ بتدریج صوبے کے تمام شہروں تک وسیع کیا جائے گا۔ گرین کراچی کے تحت ملیر ندی اور ریلوے لائن کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے ماحول دوست اور پھلدار درخت لگائے جائیں گے اور بھرپور شجر کاری کی جائے گی۔
تازہ ترین