• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخبارات کے جاری شدہ ڈکلیئریشنوں کے بارے میں پریس رجسٹرار آفس کوآگاہ کرنے کی ہدایت

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)معلوم ہواہے کہ وفاقی وزارت اطلاعات ونشریات نے چیف سیکرٹری پنجاب کو ایک مراسلہ بھیجاہے جس کے ذریعے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنروں کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ اخبارات کے جاری شدہ ڈکلیئریشنوں کے بارے میں وفاقی وزارت اطلاعات ونشریات کے پریس رجسٹرار آفس کوآگاہ کریں ذرائع کے مطابق پریس رجسٹرار ڈاکٹر رفیق احمد سومروکی طرف سے چیف سیکرٹری کے نام لکھے جانے والے خط میں کہاگیاہے کہ پریس رجسٹرار آفس کا قیام پریس نیوز پیپرز نیوز ایجنسیز اینڈ بکس رجسٹریشن آرڈی ننس 2002ء کے تحت عمل میں لایاگیاتھااوریہ آرڈی ننس اورسال 2009ء میں بنائے جانے والے رولز کے تحت کام کر رہاہے جس کا کام ملکی سطح پر اخبارات کے ریکارڈ کومرتب کرنابھی ہے اور پی این این بی آر او آرڈی ننس 2002ء کے تحت اخبارات کوجاری ہونے والے ڈکلیئریشن اوران کی منسوخی کے بارے میں بھی پریس رجسٹرار آفس کوآگاہ کرنا ضروری ہے مگر پریس رجسٹرار آفس کوکئی اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کی طرف سے ڈکلیئریشن کے اجراء یامنسوخی کے بارے میں آگاہ نہیں کیاجاتا چنانچہ آئندہ سے کسی بھی اخبار نیوز ایجنسی پریس اوربکس کی رجسٹریشن کے بارے میں پریس رجسٹرار آفس اسلام آباد کوبھی آگاہ کیاجائے۔
تازہ ترین