• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کے سامنےوالدین کو شہید کرنیوالے ظالم قاتلوں کوسزادینگے،صدرعلوی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ساہیوال کا واقعہ بہت تکلیف دہ ہے، ظالم قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں صدر مملکت نے کہا ہے کہ ساہیوال کا واقعہ بہت تکلیف دہ ہے جن بچوں کے سامنے ان کے والدین کو شہید کر دیا گیا ہو ان کے اذہان پر کتنے مضر اثرات مرتب ہوں گے، اس کا میں اندازہ بھی نہیں لگا سکتا۔ صدر مملکت نے کہا ہے کہ حکومت انشاءاللہ متاثرہ بچوں کا خیال تو رکھے گی مگر ماں باپ کا کوئی نعم البدل نہیں، ظالم قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
تازہ ترین