• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبیا میں پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران صحافی قتل

طرابلس(ایجنسیاں)لیبیا میں پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران صحافی اور فوٹو گرافر محمد بن خلیفہ کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیا میں صحافتی ذمہ داریاں نبھانے کے دوران 35 سالہ صحافی فوٹو گرافر محمد بن خلیفہ کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔محمد بن خلیفہ فری لانس کام کیا کرتے تھے اور قتل کے روزدارالحکومت طرابلس کے علاقے قیصر بن گھاشر میں باغیوں کی نقل وحرکت کی رپورٹنگ کر رہے تھے۔

تازہ ترین