• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدعنوانی جرائم کی ماں، آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے، چیئرمین نیب

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام جرائم کی ماں ہے، نیب بدعنوان عناصر سے لوٹی ہوئی رقوم کی وصولی کے لیے تمام وسائل استعمال میں لا رہا ہے اور ان کے ساتھ بلا تفریق قانون کے مطابق آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے، نیب افسران احتساب سب کیلئے پر عمل کرتے ہوئے کرپشن خاتمےکی کوششیں دگنی کر یں، بنیادی توجہ بدعنوانی کے بڑے کیسوں پر ہے،لوٹی ہوئی رقوم کی وصولی کے لیے تمام وسائل استعمال میں لا رہے ہیں۔ یہاں جاری ترجمان کے بیان کے مطابق چیئر مین نیب نے ادارے کے تمام ڈی جیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ جرائم پیشہ افراد اور مفروروں کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ نہ صرف ہماری قومی ذمہ داری ہے بلکہ یہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے افسران کو احتساب سب کے لیے پالیسی پر عمل کرتے ہوئے کرپشن کے خاتمے کے لیے اپنی کوششوں کو دگنا کرنا چاہیے تاکہ آہنی ہاتھوں کے ساتھ ملک سے بدعنوانی کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکا جائے۔

تازہ ترین