• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکائونٹس کیس ،16کیسز کی تفتیش نیب راولپنڈی کے سپرد کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) قومی احتساب بیورو کو جعلی اکائونٹس کیس کی مصدقہ نقل موصول ہو گئی ہیں جس کے بعد نیب نے کیس کے بارے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سابق صدر آصف علی زرداری اور انکے سا تھیو ں کیخلاف سولہ کیسز کی تفتیش نیب راولپنڈی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اہم اجلاس کی صدارت کی ،اجلاس میں سپریم کورٹ کی طرف سے جعلی اکاونٹس کیس کے بارے میں دئیے گئے فیصلے کا جائزہ لیاگیااور اس ضمن میں فائل کئے جانیوالے سولہ کیسز کی تفتیش نیب راولپنڈی کے ڈی جی عرفان منگی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،عرفان نعیم منگی اس سے پہلے پانامہ جے آئی ٹی میں بھی شامل تھے اور تحقیقات کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔

تازہ ترین