• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ٹی ڈی نے بچوں کو باہر نکال کر کار پر فائرنگ کی، ذیشان اور خلیل نے جوابی فائرنگ نہیں کی ، نئی وڈیو منظر عام پرآگئی

ساہیوال(خبرایجنسیاں)ساہیوال میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی کارروائی کی نئی وڈیو منظر عام پر آگئی جس نے اہلکاروں کے جھوٹ کا پول کھول دیا، وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سی ٹی ڈی نے بچوں کو باہر نکال کر کار پرفائرنگ کی، ذیشان اور خلیل نے جوابی فائرنگ نہیں کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انسداد محکمہ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی ساہیوال میں کارروائی کی نئی فوٹیج موصول ہوگئی جو مبینہ مقابلے کے وقت سڑک پر پیچھے کھڑی ایک گاڑی میں بیٹھے شہری نے موبائل سے بنائی، وڈیو میں واضح طور پر دیکھا گیاکہ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے گاڑی کو ٹکر مار کر روکا اور پہلے گاڑی سے بچوں کو اتارا جس کے چند سیکنڈز بعد اہلکاروں نے سیدھی فائرنگ کردی ، گاڑی میں ذیشان اور مہرخلیل کی جانب سے جوابی فائرنگ نہیں کی گئی۔فوٹیج میں دیکھا گیاکہ اہلکاروں نے گاڑی سے کوئی سامان نہیں نکالا اور نہ ہی سی ٹی ڈی ٹیم پر کسی موٹرسائیکل سوار کی جانب سے فائرنگ کی گئی ۔

تازہ ترین