• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوئوں کی فائرنگ ، تاجر اور نوجوان قتل والد صدمے سے ہلاک

فیصل آباد،شیخوپورہ ،جڑانوالہ،بچیکی(نمائندہ جنگ، نامہ نگاران) ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے،ایک کاوالد صدمے سےچل بسا،فیصل آبادکے علاقہ نیو خالد آباد میں کپڑے کے تاجر عبدالوحید کے گھرڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ رہے تھے کہ اسی دوران عبدا لو حید اور اس کا بھائی سعید دکان بند کر کے گھر پہنچے تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر عبدالوحید موقع پر جاں بحق جبکہ سعید زخمی ہو گیا ، بیٹے کے قتل پروالد محمد حنیف بھی صدمے سے چل بسا، اہلخانہ نے احتجاج کے دوران کہا کہ پولیس واقعہ کے ڈیڑھ گھنٹہ بعد پہنچی اور لاش بارش میں پڑی رہی ۔ جڑانوالہ کے چک نمبر 566 گ ب کا 20 سالہ نوجوان انیس حویلی سے باہر نکلا تو نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔
تازہ ترین