• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیل کو 13،ذیشان کو 10،اریبہ کو 6اورنبیلہ بی بی کو4گولیاں ماری گئیں

لاہور /ساہیوال (خبرایجنسی ) ساہیوال واقعے میں کار ڈرائیور ذیشان کو 10 گولیاں ماری گئیں ، 13 سالہ اریبہ کو6گولیاں لگیں ، بچی کی والدہ نبیلہ بی بی کو 4اور والد خلیل کو 13گولیاں لگیں، واقعے میں زخمی ہونے والے بچے عمیر کو دائیں ٹانگ میں گولی لگی تھی جبکہ گاڑی کے شیشے ٹوٹنے سے منیبہ کا ہاتھ زخمی ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال واقعے کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے جس کے مطابق کار ڈرائیور ذیشان کو 10 گولیاں ماری گئیں ، 13 سال کی اریبہ کو 6 گولیاں لگیں ، اس کی والدہ نبیلہ بی بی کو 4 اور والد خلیل کو 13 گولیاں لگیں ۔ دوسری طرف واقعے میں زخمی عمیر اور منیبہ جنرل اسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ 4 سال کی ہادیہ کو گھر پہنچا دیا گیا۔ واضح رہے ساہیوال واقعے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنادی گئی ہے جو تین روز میں رپورٹ پیش کرے گی ، واقعے میں ملوث سی ٹی ڈی اہل کاروں کو حراست میں لے لیا گیا ۔دوسری جانب مبینہ مقابلے میں جاں بحق افراد کے ورثا کا جی ٹی روڑ پر لاشیں رکھ کر احتجاج کیا۔ جاں بحق خلیل کے بھائی کا کہنا ہے وزیراعلی پنجاب نے ہمیشہ کی طرح روایتی کمیٹی بنانے کااعلان کیا ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے تک جی ٹی روڈ پر دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا ۔رات ایک بجے سے جاری دھرنے کے باعث جی ٹی روڈ پر گا ڑ یو ں کی قطاریں لگ گئیں۔

تازہ ترین