• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آبادہائیکورٹ،وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) کاغذات نامزدگی میں اپنی مبینہ بیٹی ٹیریان کا ذکر نہ کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو گی۔ عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ سماعت کرے گا۔ عدالتی حکم پر درخواست گزار حافظ احتشام احمد نے مذکورہ درخواست کے قابل سماعت ہونے کے حوالے سے تحریری دلائل عدالت میں جمع کرا دئیے تھے۔ درخواست گزار نے کاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ کا ذکر نہ کرنے وزیر اعظم عمران خان کو آرٹیکل 62 کے تحت نااہل قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔
تازہ ترین