• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان آج دوروزہ دورہ پر قطرروانہ ہونگے

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان آج ( پیرکو) 2 روزہ دورہ پر قطر روانہ ہوں گے ، ذ رائع کےمطابق پا کستان کی جانب سےقطر سے ایک سال ادھارپر 4 ارب ڈالر مالیت کی ایل این جی درآمد کرنے کی تجویز دی جائیگی، امیر قطرشیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات اور قطری ہم منصب سے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کرینگے، اس وقت پا کستان قطر سے چار ارب بیس کروڑ ڈالر ما لیت کی ایل این جی درآ مد کرتا ہے، ذرائع کے مطابق پاکستان ایل این جی کی قیمت کے تعین پر نظرثانی کی تجویز بھی دے گااورقطر میں ایک لاکھ اضافی نوکریوں کی فراہمی کا مطالبہ کریگا، ذرائع کے مطابق پاکستان فیفا ورلڈ کپ 2022 کیلئے ایک لاکھ نوکریوں کا کوٹہ دینے کا مطالبہ کریگا، وزیر اعظم امیر قطرشیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کرینگے، وزیر اعظم دورہ کے دوران قطری ہم منصب سے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کرینگے ۔
تازہ ترین