• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ساہیوال، نئی جے آئی ٹی نے تحقیقات کا آغاز کردیا

لاہور(خبر نگار) پنجاب حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی ایڈیشنل آئی جی اعجاز شاہ کی سربراہی میں نئی جے آئی ٹی نے واقعہ ساہیوال کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔ اس حوالے سے گزشتہ روز جے آئی ٹی نےجائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا اور وہاں سے مختلف شواہد اکٹھے کیے، ،مختلف کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کرلی۔ ٹیم نے عینی شاہدین اور وقوعہ کے ارد گرد سے بھی معلومات حاصل کیں۔ لوگوں سے بھی معلو ما ت اکٹھی کیں۔جے آئی ٹی نے واقعہ پر گرفتار ہونے والے ملزمان سے بھی خفیہ طور پر معلومات حاصل کیں اور ان سے تمام تر تفصیلات طلب کیں ۔جبکہ سی ٹی ڈی کی جانب سے مبینہ دہشت گرد قرار دیے جانے والے ذیشان کے اہل علاقہ سے بھی اس کے بارے میں معلومات اکٹھی کیں۔جے آئی ٹی نے ذیشان اورخلیل کے اہل خانہ سے بھی معلومات حاصل کیں۔ جبکہ سیف سٹی اتھارٹی سے بھی تحقیقا ت میں مدد لی گئی اور ان سے مختلف کیمروں کی فوٹیجز بھی حاصل کرلی۔تاہم تحقیقات کا سلسلہ ابھی جاری ہے ۔ مقتولین کے موبائل ریکارڈ،ذیشان کے کرائے داروں اور اسکے کاروبار سے منسلک لوگوں کی جانچ پڑتال بھی کی جارہی ہے۔واقعہ میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کے بیان پولیس ٹریننگ سینٹر چوہنگ میں قلمبند کئےجائیں گے۔

تازہ ترین