• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان، پاکستان یا کسی دوسرے ملک کی نمائندگی لیںیا خود پیش ہوں، اشرف غنی

کابل(آئی این پی)افغان صدر اشرف غنی کاکہنا ہے کہ طالبان ،پاکستان یا کسی دوسرے ملک کی نمائندگی لیں یا خود پیش ہوں،تفصیلات کے مطابق افغان صدر ڈاکٹر محمد اشرف غنی نے کہا ہے کہ اگر طالبان چاہتے ہیں کہ ان کی نمائندگی پاکستان کرے تو افغان حکومت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہے۔ افغان میڈیاکے مطابق افغان صدر نے ایک بیان میں طالبان کے حوالے سے کہا کہ کیا طالبان چاہتے ہیں کہ وہ پاکستان یا دوسرے ہمسایہ ملک کے ذریعے اپنی نمائندگی کریں؟یا بطور افغان مذاکرات چاہتے ہیں؟ ۔ اشرف غنی کا مزید کہنا تھا کہ اگر طالبان چاہتے ہیں کہ ان کی نمائندگی پاکستان کرے تو افغان حکومت پاکستان کے ساتھ گفت وشنید کرنے کیلئے تیار ہے۔واضح رہے کہ اشرف غنی کا تازہ بیان ایسی صورتحال میں سامنے آیا ہے جب طالبان نے افغان حکومت کیساتھ مذاکرات کے امکان کو مسترد کیا ہے۔افغان صدارتی الیکشن کے حوالے سے صدر غنی کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے عبوری حکومت کا قیام مضحکہ خیز ہو گا۔صدر غنی کا کہنا تھا کہ افغان عوام عبوری حکومت کوایک صدی تک بھی نہیں تسلیم کریگی۔
تازہ ترین