• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہاڑوں پر برفباری، لینڈ سلائیڈنگ، کئی علاقوں میںبارش، ژالہ باری، سردی بڑھ گئی، بجلی، گیس غائب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ/ ایجنسیاں) ملک کے مختلف حصوں میں گزشتہ روز بارش کا سلسلہ جاری رہا،پہاڑوں پربرفباری‘لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، بارش اورژالہ باری سےسردی بڑھ گئی‘بجلی‘گیس بھی غائب رہی، مزید بارش وبرفباری کا امکان ہے،ایبٹ آباد اور کاغان ویلی میں برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے مانسہرہ جل کھڈ روڈ بند ہو گیا، اس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا،زیارت میں 7انچ اور ہربوئی میں ڈیڑھ فٹ برف باری ہوئی ،مظفر آباداور گرد نواح میں بھی برفباری کی اطلاعات ہیں ، جس سے کئی ایک رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں ، دوسری طرف بارش اور سردی سے حسن ابدا ل سمیت کئی ایک علاقوں میں بجلی اور گیس بھی بند رہی، جس پر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔راولپنڈی اسلام آباد سمیت مالاکنڈ، ہزارہ،مر دان،کشمیر اورگلگت بلتستان،سرگودھا،گوجرانوالہ،ڈی جی خان، پشاورمیں بعض مقامات پر گزشتہ روز بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ،ہزارہ ڈویژن اور کشمیر کےبعض مقامات پر درمیانی اور شدیدبارش اور برف باری کا امکان ہے، گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش پسنی میں 28کالام 17 اوردیر میں 15ملی میٹر بارش ہوئی، کالام میں 9سکردو ، چترال میں 2اور گلگت میں ایک انچ برفباری ریکارڈکی گئی،گزشتہ روز گوپس میں درجہ حرارت منفی 7سکردو منفی 6ڈگری سنٹی گریڈ رہا۔ دریں اثنا بلوچستان کے وزیرداخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے مسلسل بارشوں کی وجہ سے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔
تازہ ترین