• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مونس الٰہی نے بڑی خوبصورتی سے شٹ اپ کال دی، حسن نثار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) تحریک انصاف پر تنقید کے حوالے سے تجزیہ کار حسن نثار کا کہنا ہے ہم نہ ہوتے تو کسی اور کی باتیں ہوتیں، خلقت ِ شہر تو کہنے کو فسانے مانگے ۔ ہر آدمی اپنے ظرف اپنی اوقات کے مطابق تبصرہ کر رہا ہے ۔ دعا گو ہوں کہ نون لیگ قائم رہے تاکہ اجارہ داری انکی بھی نہ ہو یہ میں کئی بار لکھ چکا ہوں۔دہشت گرد سانپ ہیں جب تک انہیں منطقی انجام تک پہنچانا ضروری ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جیو نیوز کے پروگرام ’میرے مطابق‘ میں کیا۔اُن کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور ق لیگ کے اختلافات کی مجھے کوئی فکر نہیں لیکن مونس الٰہی نے بڑی خوبصورتی سے شٹ اپ کال دی ہے انکے دماغ ٹھکانے آنے چاہیں۔اپوزیشن کے متحد ہونے کے حوالے سے حسن نثار کا کہنا ہے کہ یہ دونوں شروع سے ایک ہی ہیں چہرے مختلف ہیں ۔ اُستاد کتنا قابل احترام ہے لیکن اگر وہ چور ہو اپنے فرائض انجام نہ دے تو کیا وہ قابل احترام رہ جاتا ہے ہماری پارلیمنٹ کا رویہ میرے نزدیک قابل احترام ہر گز نہیں ہے اس وجہ سے میں نے لکھا تھا کہ اسلام آباد میں ایک ایسا پودا ہے جو کھاد کھاتا ہے پانی پیتا ہے سروس بہت لیتا ہے لیکن اس کا نہ پھل ہے نہ پھول ہے ناہی سایہ ۔پیپلز پارٹی کا فوجی عدالتوں کی حمایت نہ کرنے کے فیصلہ کے حوالے سے حسن نثار کا کہنا ہے کہ کیا پدی کیا اس کا شوربہ بڑے بوڑھے کہتے ہیں کہ سانپ کو چھیڑو مت اگر چھیڑ دیا ہے تو چھوڑو مت یہ دہشت گرد سانپ ہیں جب تک انہیں منطقی انجام تک پہنچانا ضروری ہے۔حکومتی سطح پر سرمایہ کاری ایک الگ بات ہے لیکن جو انفرادی معا ملا ت ہیں وہ الگ ہیں معیشت کے حوالے سے جو باتیں کر رہا تھا اب اسٹیٹ بینک نے بھی کہہ دی ہیں ۔ ایسے حالات میں وزیر خزانہ کو مسکراتے ہوئے دیکھتا ہوں تو افسوس ہوتا ہے۔
تازہ ترین