• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوکاڑہ،فیس بک پر دوستی ،نکاح کا جھانسہ دیکر خاتون سےزیادتی، مقدمہ درج کر لیا گیا

اوکاڑہ(نمائندہ جنگ)سعودیہ پلٹ شخص نے نکاح کا جھانسہ دے کر فیس بک فرینڈ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ضلع اٹک کی رہائشی شادی شدہ ایک بیٹےکی ماں ’’ر‘‘ کی فیس بک پر اوکاڑہ کے نواحی قصبہ42ٹو ایل کے رہائشی ملزم یونس سے دوستی ہوئی جو سعودی عرب میں مقیم تھا ،ملزم خاتون سے فون پر رابطے کرتا رہا ۔پاکستان واپسی پر ملزم نے کہا کہ اگر وہ شوہر سے طلاق لے تو اس سے شادی کر لے گا، عورت نے خاوند سے طلاق لے لی ،ملزم نےخاتون کو نکاح کا جھانسہ دے کر اوکاڑہ بلوایا اور ہوٹل میں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ملزم کے ساتھیوں نے خاتون کے فون میں تصاویر ڈیلیٹ کر دیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے واپس بھجوا دیا۔تھانہ بی ڈویژن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔

تازہ ترین