• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان صدارتی الیکشن ،عبداللہ عبداللہ سمیت 14 امیدواروں میں مقابلہ

کابل (ایجنسیاں)افغان صدارتی الیکشن کیلئے عبداللہ عبداللہ سمیت 14 امیدوارمقابلے کیلئے میدان میں ہیں،افغان صدر اشرف غنی نے ملکی صدارتی انتخابات میں بطور امیدوار حصہ لینے کیلئے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔اب تک 14 افراد نے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر رکھا ہےاور کابل میں قائم یونٹی حکومت کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ بھی ایک درجن سے زائد امیدواروں میں شامل ہیں۔صدارتی انتخابات کی دوڑ میں معروف جنگی سردار گلبدین حکمت یار بھی شامل ہو گئے ہیں، کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کے بعد اشرف غنی کا کہنا ہے کہ ایک مضبوط حکومت افغانستان کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ افغانستان کے صدارتی انتخابات رواں برس 20جولائی کو ہوں گے۔ دوسری جانب صدر اشرف غنی نے اپنے مستعفی ہونے والے وزیر داخلہ امر اللہ صالح کو اول نائب صدر مقرر کیا ہے۔
تازہ ترین