• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرمحل کے منی لانڈرنگ میں ملوث3کرنسی چینجر گرفتار، 50لاکھ کے ڈالر اور ملکی کرنسی برآمد

سندھلیانوالی( نمائندہ جنگ) ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ میں ملوث تحصیل پیرمحل کے کرنسی چینجر تین ملزمان کو گرفتار کرکے 50لاکھ کے ڈالرز اور پاکستانی کرنسی برآمد کرلی۔ایف آئی اے ملتان نے خفیہ اطلاع پر منی لانڈرنگ وٹمپرنگ کیسز میں مطلوب پیرمحل کے رہائشی ملک عرفان، امین، نعیم ساجد، قادرپور راں کے قریب چھاپہ مارکر تینوں ملزمان کو کار سمیت گرفتار کرکے ملک عرفان کے جسم کے مختلف حصوں پر باندھے ہوئے 50لاکھ روپے کے امریکی ڈالر وپاکستانی کرنسی برآمد کرلی،ایف آ ئی اے نے ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ وٹمپیرنگ سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔گرفتار ملزمان بیرون ملک رقوم بھیجنے اوروہاں سے غیر قانونی طریقے سے رقوم منگوانے میں ملوث تھے۔
تازہ ترین