• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈو تھرمل پاوراسٹیشن میں خرابی سندھ بلوچستان کے متعدد اضلاع تاریکی میں ڈوب گئے

سکھر(چوہدری محمدارشاد)گڈو تھرمل پاور ہاوس میں فنی خرابی کےباعث سندھ اور بلوچستان کے متعدداضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی،اور وسیع علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا،12گھنٹےسے زائد طویل بریک ڈاؤن سے عوام کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا. ذرائع کے مطابق گڈو تھرمل پاور ہاوس کے مین ٹرانسفارمرمیں فنی خرابی ہوئی ہے۔جس کے باعث بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ہوا. متاثرہ علاقوں میں کشمور، جیکب آباد، شکارپور،سکھر اور بلوچستان کے جعفرآباد، نصیرآباد، صوبتپورشامل سمیت دیگر علاقے شامل ہیں بارش کے باعث گڈو تھرمل پاور کےملازمین کو مرمتی کام میں دشواری کاسامنا کرناپڑا.دوسری جانب بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے باعث عوام بھی پریشانی سے دوچار ہوگئے، آخر ی اطلاع تک مرمتی کام جاری تھا.جبکہ سکھر و دیگر اضلاع میں ہلکی اورتیزبارش کاسلسلہ بھی جاری تھااور متعدد شہروں میں بجلی کا بریک ڈاؤن تھا واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گڈو تھرمل پاور پلانٹ کے تین یونٹ دھند کے باعث تپ کر گئے تھے۔
تازہ ترین