• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے پی ایم ڈی آرڈیننس 2019مسترد کر دیا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے پی ایم ڈی آرڈیننس 2019کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ یہ آر ڈیننس پی ایم ڈی سی، طبی تعلیم اور ملک کے نظام صحت کے لئے مکمل تباہی کا موجب ہوگا پی ایم اے کا ہنگامی اجلاس اتوار کو اسلام آباد میں ڈاکٹر ٹیپو کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں پاکستان ڈینٹل اینڈ میڈیکل کونسل کے قیام کے سلسلے میں حکومتی آرڈی نینس کو مسترد کردیا گیا جس کے مطابق کونسل سترہ افراد پر مشتمل ہوگی جن میں وزیراعظم ، صوبائی حکومتیں، سی پی ایس پی اور پاک فوج کے نمائندے ہونگے۔ بعدازاں پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر اکرم احمد ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ایس ایم سجاد ،سابق صدر پروفیسر ڈاکٹراشرف نظامی اور فازن ڈاکٹر قاضی واثق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آر ڈی نینس پی ایم ڈی سی، طبی تعلیم اور ملک کے نظام صحت کے لئے مکمل تباہی کا موجب ہوگا۔ پی ایم ڈی سی آرڈی نینس2019 جمہوریت کی نفی اور ڈکٹیٹر شپ کے مترادف ہے۔پی ایم اے کے عہدیداروں نے کہا کہ پی ایم اے نے پی ایم ڈی سی آرڈی نینس دوہزار انیس کے خلاف ضلعی سطح پر احتجاج شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تازہ ترین