• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ، آبادی بڑھنے کے ساتھ شہریوں کے لیے رہائشی سہولتیں ناپید

کراچی(طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر)کراچی میں آبادی بڑھنےکے ساتھ شہریوں کے لیے رہائشی سہولتیں ناپید ہوتی جارہی ہیںگزشتہ کئی سال سےکسی سرکاری ادارے کی جانب سے نئی ہائوسنگ اسکیم کا اعلان نہ ہو سکامہنگے داموں فلیٹ اور پلاٹ خریدنا ہر کسی کے بس میں نہیں ماضی میں سرکاری ادارے خاص کر کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی رہائشی اسکیمیں بناکر لوگوں کو سہولت فراہم کرتی تھی کے ڈی اے کو کے ایم سی سے علیحدہ اور اپنی اصلی حالت میں بحال ہوئے تین سال کا عرصہ گزرچکاہے تمام ڈائریکٹر جنرل نے نئی رہائشی اسکیمیں شروع کرنے کا متعدد بار اعلان کیا لیکن تاحال کے ڈی اے کی جانب سے کوئی نئی رہائشی اسکیم سامنے نہ آسکی کراچی کے شہری اس ادارے سے مایوسی کا شکار ہیں حالانکہ کے ڈی اے کی دوبارہ بحالی کے وقت دیگر سہولتوں کے ساتھ نئی رہائشی اسکیمیں شروع کرنے کے بلندوبانگ دعوے کئے گئے تھے لیکن نتیجہ اب تک صفر ہیں ادارے کو اپنے ملازمین کو بروقت تنخواہیں اور ریٹائرڈ ملازمین کوبروقت بقایاجات ادا کرنے میں مشکلات ہیں کے ڈی اے ہیڈآفس واقع سوک سینٹر جانے والے الاٹیز کو بھی خاطرخواہ سہولتیں حاصل نہیں ٹرانسفر ، میوٹیشن اور پلاٹوں کے دیگر قانونی معاملات میں دفاتر کے کئی بار چکر لگانا پڑتے ہیں وزیربلدیات سندھ جو متعدد بار کے ڈی اے ہیڈآفس کا دورہ کرچکے ہیں ادارے میں بہتری لانے میں اب تک ناکام دکھائی دیتے ہیں ایل ڈی اے ،ایم ڈی اے بھی تک نئی اسلیمیں شروع کرنے میں نہ صرف ناکام رہیں بلکہ پہلے سے جاری ہاکس بےاسکیم تیسر ٹاون اور دیگر اسکیموں میں بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کر سکی ہیں۔
تازہ ترین