• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتارپور راہداری ، کمرشل سہولتوں کے کام پر نظرثانی کی جائے،نوجوت سدھو

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کوبھارت کے صوبائی وزیر اورکرکٹ کے سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھوجنہوں نےکرتارپور گوردوارہ کی راہ داری کھلوانےکیلئے اہم کردار اداکیا ہے نے عمران خان کوایک خط تحریر کیا ہے جس میں کرتارپور گوردوارہ راہداری کیلئے جاری کام کیلئے تجاویز پیش کی ہیں اپنی تجاویز میں انہوں نےگوردوارہ کی تاریخی اور مذہبی اہمیت کے پیش نظر یہ بھی کہا ہے کہ وہاں کمرشل سہولیات کے کام پر نظرثانی کی جائےکیونکہ اس علاقےاورمقام سے دنیا بھر کے سکھوں کے گہرے جذبات وابستہ ہیں، تزین وآرائش اورکسی بھی اقدام سےسکھوں کی دل آزاری نہیں ہونی چاہئے، ، سدھونےاپنے خط میں بطور خاص یہ بھی لکھا ہےکہ وہاں ہونے والے تزین وآرائش اورکسی بھی اقدام سےسکھوں کی دل آزاری نہیں ہونی چاہیے اورتعمیراتی کام میں کرتارپور کی روایتی ثقافتی تاریخ کو محفوظ رکھنے پر بھی توجہ دی جائے ، نوجوت سندگ سدھو کا کہنا تھاکہ باباگوروناک کی ساڑھے 5 سو سالہ تقر یبا ت کے موقع پر دنیا بھر سے سکھ یہاں آنا چاہیں گے، اس لئے تمام انتظام اوراقدامات اس صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے کئے جائیں اورگوردوارہ کے اردگرد موجود قدرتی ماحول کو بھی محفوظ بنایا جائے ، سدھو نے اپنے خط میں یہ بھی تجویز کیا ہے کہ کرتارپور راہداری میں بزرگوں اور معذوروں کے علاوہ دیگر عمومی آمد و رفت پیدل رکھی جائے،اوریاتریوں کی سہولت کیلئے وہاں کھانے پینے اور خریداری کے سٹالزکی بجائے روایتی لوک جگہیں بنائی جائیں تعمیراتی کام میں گوردوارے کا ماحولیاتی نظام کم سے کم متاثر ہونے کو یقینی بنایا جائے۔
تازہ ترین