• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں آج سے شروع ہونیوالے عدالتی ہفتے کیلئے 6 ڈویژنل اور 11سنگل بنچز تشکیل

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں آج سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے 6 ڈویژنل اور 11سنگل بنچز تشکیل دئیے گئے ہیں، مذکورہ روسٹر 2 مارچ تک نافذ العمل رہے گا، پہلا ڈویژنل بنچ جسٹس چوہدری مشتاق احمد اور جسٹس طارق سلیم شیخ، دوسرا ڈویژنل بنچ جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس انوار الحق پنوں، تیسرا ڈویژنل بنچ جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس صادق محمود خرم، چوتھا ڈویژنل بنچ جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس عاصم حفیظ، پانچواں ڈویژنل بنچ جسٹس مجاہد مستقیم احمد اور جسٹس رسال حسن سید، چھٹا ڈویژنل بنچ جسٹس مجاہد مستقیم احمد اور جسٹس شکیل الرحمنٰ خان پر تشکیل دیا گیا ہے جبکہ 11سنگل بنچز بھی فاضل ججز کے علاوہ جسٹس محمد امیر بھٹی بطور سینئر جج فرائض سرانجام دیں گے۔
تازہ ترین