• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ساہیوال کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے،عبدالحنان کاکڑ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سماجی رہنما عبدالحنان کاکڑ نے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں کے ہاتھوں بیگناہ خاندان کے افراد کی دلخراش ہلاکت قابل مذمت ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اگر راؤ انوارکو سزا دی جاتی تو ساہیوال والا انتہائی افسوسناک واقعہ ہرگز پیش نہ آتا۔انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی کی بہیمانہ کاروائی کی وجہ سے پاکستان کا پوری دنیا میں منفی امیج گیا ہے کیونکہ انتہائی ٹرینڈ اور حالات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرنے کی اہل فورس سے اس طرح کی کاروائی کی امید نہیں کی جا سکتی ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر تحقیقات مکمل کر کے بے گناہ خاندان کے تمام افراد کے خون سے ہاتھ رنگنے والے اہلکاروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور مرنے والوں کے زندہ بچ جانے والے بچوں کی کفالت کا ذمہ حکومت خود اٹھائے ۔
تازہ ترین