• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر جنرل کیوڈی اے کا دورہ ہزارگنجی قابل ستائش ہے،تاجراتحاد

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) تاجراتحاد کے مرکزی صدر حاجی نورمحمداچکزئی سید عبدالمنان آغا حاجی سعد اللہ ترین سید حیدرشاہ جاوید کاکڑ لعل خان ناصر عبدالخالق ذاکر عبدالغیاث بادینی محمدقاسم مینگل حاجی سعدلہڑی سراج احمدشیشاری حمید اللہ بازئی ہوٹل ایسوسی ایشن کے نمائندہ عبدالصمد نے ڈائریکڑجنرل طارق قمر کا دورہ ہزارگنجی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ہزارگنجی میں موجودہ دو اہم اورحل طلب مسائل جس میں خالی پلاٹوں پر گزشتہ تین سال سے عائد این یو ایف نامی ٹیکس کا نفاذ اورتجاوزات کا فوری خاتمہ ہے ہزارگنجی میں کیوڈی اے کا تمام پلاٹوں کی اوپن نیلامی ہونی چاہئے جس میں ہرشعبہ سے تعلق رکھنےوالا تاجر حصہ لےسکے لیکن مبینہ ملی بھگت سے مخصوص افراد میں قیمتی پلاٹوں کی معمولی قیمت پر فروخت کے حق میں ماضی میںتھے نہ اب ہیں کیوڈی اے ایک خودمختار ادارہ ہے جس پر عوام کا ہرجائز مسئلہ حل کرنے کا حق ہے عوام پر نافذ این یو ایف نامی ٹیکس بوجھ ہے اورمتعلقہ محکمے سے اس بوجھ کو ہٹانے کی اپیل کرتے ہیں۔
تازہ ترین