• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں میں بحرانوں سے نمٹنے کی کوئی صلاحیت نہیں ،ڈاکٹر عنایت

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کی سنٹرل کمیٹی کے رکن و سابق مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان اندرونی اور بیرونی بحرانوں کاشکار ہے اور حکمرانوں میں اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ ان بحرانوں سے نمٹ سکیں ، افغان بحران سے نمٹنے کیلئے امریکی ایلچی زلمے خلیل زاد افغانستان کے بعد پاکستان میں بھی اپنے قیام کو مسلسل توسیع دے رہے ہیں جبکہ اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے موجودہ حکومت کے پاس کوئی لائحہ عمل نہیں ، یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر پارٹی کے صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی ، صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی ، صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات مابت کاکا سمیت دیگر بھی موجود تھے ، انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں صورتحال انتہائی گمبھیر ہے ، مقتدر قوتوں کو چاہیے کہ وہ ملک اور قوم کو درپیش ان بحرانوں سے نکلنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے نام کا ای سی ایل سے نام نکالنا اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت میں بیٹھے لوگوں میں قوت فیصلہ نہیں کہ وہ فیصلے کرکے صورتحال کو قابو کرسکیں ، جبکہ آصف علی زرداری نے سندھ کے عوام کو اپنے موقف کے حوالے سے ذہنی طور پر تیار کر رکھا ہے ،ایک سوال پر انہوں نے کہا ہے کہ جام کمال خان کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ، اگر خطرہ ہے تو عمران خان کی حکومت کو ہے جن کی حکومت 7 ووٹوں پر قائم ہے ۔  
تازہ ترین