• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ بالادست ادارہ ہے‘ہرفورم پر عوام کیلئے آواز اٹھائی،جمعیت

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی معاون کنوینروضلع کوئٹہ کے ناظم انتخابات مولانا خورشید احمد، صوبائی قائم مقام کنوینرحافظ زین الدین خیرخواہ،ضلعی معاونین مفتی عبدالسلام،حاجی بشیراحمدکاکڑاورمفتی احسان الحق حقانی نے میرمحموداللہ سمالانی اورملک محمدعارف سمالانی کی قیادت میں درجنوں افرادکی جمعیت میں شمولیت اوررکنیت فارم پرکرنے کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ جمعیت کی رکنیت سازی مہم میں کوئٹہ شہرمیں بڑی تعدادمیں عوام اورنئے لوگوں نے شمولیت اختیارکی جوخوش آئندہے جمعیت ہی اس صوبے اورشہرکے عوام کے حقوق کی ضامن ہے جوہرفورم پرعوام کے لئے آوازبلندکرتی ہے جوق درجوق عوام کی شمولیت کاخیرمقدم کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ ہی بالادست ادارہ ہے، سول بالادستی میں رکاوٹوں سے قومی نقصان ہوا، محض رپورٹس کی بنیاد پر قوم کا وقت ضائع کیا گیا، پارلیمنٹ نے قانون سازی نہیں کی، ایوان کو محض گالیوں کی بوچھاڑ کے ذریعے چلایا گیا ہے،انہوں نے کہاکہ نئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی طرف سے سول بالادستی کو یقینی بنانے اور اداروں کے درمیان تقسیم کار پر مذاکرات کی تجویز قابل تحسین ہے۔
تازہ ترین