• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف بلا امتیاز احتساب کریگی ، بابر یوسفزئی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی ترجمان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کسی کو نہ کوئی این آر او دیں گے اور نہ ہی کسی قسم کی رعایت دی جائے گی بلوچستان میں بھی قومی خزانہ لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہرنائی اور سنجاوی کے کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر کیا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف بلا تفریق سب کا احتساب کریگی زیارت اور ہرنائی کی ترقی کےلئے وفاقی حکومت سے خصوصی فنڈز کی درخواست کریں گے اور اپنے کارکنوں کے ذریعے ان اضلاع میں فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بھی چند لوگ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ان کی بوکھلاہٹ کی وجہ ان کے گرد گھیر ا تنگ ہونے کی وجہ ہے ۔
تازہ ترین