• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیسکو کے مختلف آپریشن سرکلز میں کھلی کچہری

کوئٹہ(اسٹا ف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے تحت صارفین کی سہولت تمام آپریشن سرکلز میں ڈویژن کی سطح پر مرحلہ وار کھلی کچہری پروگرام کاانعقاد ہوا۔ اس سلسلے میں کوئٹہ میں سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرلسرکل سریاب ڈویژن کے سب ڈویژن کے دفترمیں، لورالائی سرکل کے قلعہ سیف اللہ آپریشن ڈویژن،پشین سرکل کے پشین آپریشن ڈویژن ،خضدار سرکل کے قلات آپریشن ڈویژن ،سبی سرکل کے سبی ڈویژن کے لہڑی سب ڈویژن کے دفتر میں سپرنٹنڈنگ انجینئرز کے زیرنگرانی کھلی کچہری منعقد ہوئی ،جس میں صارفین کی بڑی تعدادنے شرکت کی اورانفرادی طورپر اپنی شکایات سے متعلقہ حکام کوآگاہ کیا۔ جن میں بلوں کی درستگی، غلط میٹرریڈنگ،نئے کنکشنز کی فراہمی اورلوڈنگ ٹرانسفارمر اور بجلی سے متعلق دیگرمسائل شامل تھے۔
تازہ ترین