• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے بلدیاتی نظام میں وزیراعلیٰ کے اختیارات میئرز کو دینگے،راشد حفیظ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) صوبائی وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے ہمارا نیا بلدیاتی نظام حقیقی تبدیلی لائے گا جس میں وزیراعلیٰ کے مالی و انتظامی اختیارات شہروں کے میئرز کو دیئے جا رہے ہیں۔ شہروں اور دیہی علاقوں میں یونین کونسلز کو نئے نام سے بالترتیب نیبرہڈ کونسل اور ولیج کونسل سے پکارا جائیگا اور ایک کونسلر بھی ترقیاتی سکیمیں بنا کر ان پر کام کروانے کیلئے بااختیار ہوگا۔ راولپنڈی آرٹس کونسل میں تقریب تقسیم شیلڈز سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یونین کونسل کی سطح تک عوام کے منتخب نمائندوں کو انتظامی اور مالیاتی اختیارات دیئے جا رہے ہیں جس میں مکمل چیک اینڈ بیلنس سسٹم ہوگا تاکہ عوام کے پیسے شفاف طریقے سے عوام کی اپنی مرضی اور ترجیحات کے مطابق انکی بہبود پر خرچ ہوں، یہی اصل تبدیلی ہو گی۔
تازہ ترین