• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں سے 33سماج دشمن گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں سے 33سماج دشمن دھر لئے گئے۔راولپنڈی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے23 ملزموں کو گرفتار کر کے 3کلو 25 گرام چرس ،5کلو 44گرام ہیروئن، شیشہ فلیور 27ڈبی ،45 لٹر کھلی شراب ،7 پستول 30بور معہ 19 روند، ریوالور 32 بوراورآلات گیس ری فلنگ برآمد کر کے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔ دریں اثناء وفاقی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر اور منشیا ت فروشوں کے خلاف جا ری کریک ڈاون کے دوران چار منشیات فروشوں سمیت10ملزمان کو گر فتار کرکے چرس ، شراب ، بئیر، ما ل مسروقہ اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیےہیں۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد وقارالد ین سید نے کہاکہ منشیا ت فروشی جیسے مکر وہ دھند ہ کو کسی بھی صورت بر داشت نہیں کیا جاسکتا۔
تازہ ترین