راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)شہری کی گاڑیاں ہتھیانے کے الزام میں گھرانہ موٹرزکے وقاص خالدکے خلاف ایف آئی آرزدرج کرلی گئیں۔تھانہ کینٹ کوعروج عارف نے بتایاکہ گاڑی نمبراے ایچ ایم 110محمدوقاص خالد کوایک سال کے معاہدے پردی بعدمیں اس نے کہاکہ گاڑی اسے فروخت کردیں اس حوالے سے ایک معاہدہ طے پایاجس کے تحت وہ ساڑھے 8لاکھ روپے دینے کاپابندتھاجس کی بابت اس نے ایک چیک دیاجوڈس آنرہوگیاتھانہ ائرپورٹ کوعارف احمدخان نے بتایاکہ گاڑی نمبراے ڈبلیوایل 367 گھرانہ موٹرزکے وقاص خالد نے رینٹ پرلی جوبعدمیں واپس کرنے سے انکاری ہوگیا۔