• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے گارڈن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہوگیا، جبکہ دیگر حادثات میں 2 افراد ہلاک اور لڑکی سمیت 3 زخمی ہوگئے۔

اورنگی ٹاؤن ضیا موڑ کے قریب گارمنٹ فیکٹری کی لفٹ گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے ، جبکہ شارع فیصل پر تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر چڑ ھنے سے کار سوار لڑکی زخمی ہوگئی جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کراچی میں گزشتہ رات سے وقفہ وقفہ سے جاری بارش کے باعث جوبلی فرنیچر مارکیٹ کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔

تازہ ترین