• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی سائنس دانوں نے چاند پر بھیجنے کے لیے7انچ کا خصوصی کنٹینر تیار کیا ہے،جس میں مٹی، پانی، ہوا اور بیج ڈالے گئے۔چاند پر فصل اُگانے کے لیے کپاس، آلو اور سرسوں کی ایک مخصوص قسم کے بیجوں کا انتخاب کیا۔خلائی مشن چانگ فور سے زمینی مرکز پر موصول ہونے والی تازہ تصویروں میں کپاس کے بیچ سے کونپلیں پھوٹتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ پودا اُگانے سے متعلق تجربے کے لیے پہلے بیج کھاد میں دبا کر ایک ہفتے تک پانی دیاگیا،بعدازاں یہ کہا جارہاہے کہ اس میں سے اب کونپل نکل آئی ہے۔سائنس داں ڑی جنگ ڑن کے مطابق چاند کی سطح پر کسی حیاتیاتی نمو کا یہ پہلا تجربہ ہے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین