• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 21 جنوری ، 2019

’’گلی کے آوارہ کتوں کو نہ ماریں‘‘

’’گلیوں میں آوارہ پھرنے والے کتوں کو نہ ماریں‘‘کے عنوان سے اسلام آباد میں آوارہ کتوں کا ڈاگ شوسجا یا گیا۔

کتوں کے اس میلے میں یہ پیغام دیا گیا کہ جانور بے زبان ہیں، جبکہ آپ اشرف المخلوقات ہیں، جانوروں پر ترس کھائیں، گلی محلے میں پھرنے والے کتوں کو نہ ماریں۔

اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں سجی ڈاگ شو کی تقریب میں اسٹریٹ ڈاگز کی اڈاپشن اور ان کو جان سے نہ مارنے کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا۔

اس شو میں کوئی کتا قد میں چھوٹا تھا تو کسی کے بال نرالے تھے، تھوڑی سی توجہ ملی تو آوارہ کتوں نے بھی خوب جلوے بکھیرے۔

ڈاک شو کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ کتوں کو بلاوجہ مت ماریے بلکہ ان سے پیار کیجیے۔