• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


جاپان میں دنیا کے معمر ترین شخص مسازو نوناکا 113 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی شہری ماسازو نوناکا کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل تھا جس کے مطابق ماسازو نوناکا جولائی 1905 میں پیدا ہوئے تھے۔

گنیز بک نے گزشتہ سال اسپین کے شہری فرانسسکو نونیز الیورا کے انتقال کے بعد ماسازو نوناکا کو دنیا کا سب سے معمر ترین شخص قرار دیا تھا۔

  معمر ترین شخص مسازو نوناکا ہوکئیڈو میں اپنے گھر میں علی الصبح مردہ حالت میں پائے گئے۔

اہل خانہ کے مطابق اُن کی موت طبعی طور پر ہوئی۔

نوناکا کی پوتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں تھی اور وہ معمول کے مطابق رات کو سوئے تھے اور صبح ہمیں کسی قسم کی خدمت کا موقع دیئے بغیر ہمیشہ کے لیے چھوڑ گئے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق نوناکا گھر میں ہی ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے تھے اور وہ اکثر ٹی وی پر سومو ریسلنگ دیکھا کرتے تھے، نونانا کے 6 بھائی اور ایک بہن تھیں، انہوں نے 1931 میں شادی کی اور ان کے 5 بچے تھے۔

ماسازو نوناکا کی پوتی یوکو کا کہنا ہے کہ ان کے دادا کی موت ان کے لیے بڑا صدمہ ہے، کیوں کہ ان کی وجہ سے خاندان کو کبھی مشکلات پیش نہیں آئیں اور وہ ایک بڑا نام تھے۔

یاد رہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ماسازو نوتا کا نام گزشتہ برس اپریل میں درج کیا گیا تھا، وہ دنیا کے طویل عمر شخص کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

عالمی ریکارڈ اندراج کرنے والی ٹیم نے ماسازونوناکا کو دنیا کا معمر ترین شخص قرار دیتے ہوئے اعزازی سرٹیفیکٹ دیا۔

تازہ ترین